آرمی چیف کی مردان دھماکے کے زخمیوں کی عیادت

332

آرمی چیف جنرل راحیل شریف  مردان پہنچ گئے جہاں انہوں نے ضلع کچہری میں ہونے والے بم دھماکے کے زخمیوں کی عیادت کی ہے۔

تفصیلات کے مطابق پاک فوج کے سپہ سالار ہنگامی دورے پر مردان پہنچ گئے جہاں کورکمانڈر پشاور ہدایت الرحمان،وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا پرویز خٹک ،چیف جسٹس پشاور ہائیکورٹ اور دیگر کے ہمراہ انہوں نے مردان کے اسپتال میں زیرعلاج زخمیوں کی عیادت کی۔آرمی چیف نے دھماکے کے زخمیوں سے ملاقات کرکے طبعیت پوچھی اور انہیں حوصلہ دیا۔جنرل راحیل نے فرداً فرداً زخمیوں سے ان کا احوال پوچھا۔

آرمی چیف نے مردان دھماکے میں قیمتی جانوں کے نقصان پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے اور دہشتگردی کے خلاف آپریشن جاری رکھنے کے عزم کو دہرایا ہے۔