فرانس: اسکول کی جانب سے کثیر تعداد میں ہوم ورک ملنے پر 13 سالہ بچے نے بھانسی سے لٹک کر خودکشی کرلی۔
غیر ملکی خبررساں ادارے کے مطابق بچے نے اپنے کمرے کی چھت سے لٹک کر خودکشی کی۔ پولیس کے بیان کے مطابق بچے کی موت کی خبر سب سے پہلے چھوٹے بھائی کو ہوئی جب وہ شام 3 بجے کمرے میں آیا اور بھائی کی لاش دیکھی۔
والدین نے فوری طور پر پولیس کو اطلاع دی۔ پولیس کے جائے وقوعہ پر پہنچنے پر تفتیش کی گئی تو پتہ چلا کہ بچہ لاک ڈائون کے دوران اسکول کی جانب سے کثیر تعداد میں ہوم ورک ملنے پر کئی دنوں سے تشویش کا شکار تھا جس کے باعث اُس نے یہ انتہائی قدم اٹھایا۔
واضح رہے کہ فرانس میں کوروناوائرس مریضوں کی تعداد 117,749 ہوچکی ہے جبکہ اموات کی تعداد 12,210 ہے۔