یمن میں پہلے کوروناوائرس کیس کی تصدیق ہوگئی

183

یمن کے صوبے حضر موت میں کوروناوائرس کا پہلا کیس سامنے آگیا۔

یمن کی سپریم نیشنل ایمرجنسی کمیٹی کے سربراہ عبیدربو منصور ہادی کے مطابق یمن میں پہلے کوروناوائرس کیس کی تصدیق ہوگئی ہے۔

اُن کا کہنا ہے کہ کوروناوائرس کے مریض کی حالت فی الحال خطرے سے باہر ہے اور اُس کی مکمل نگہداشت کی جارہی ہے۔ طبی عملے اور حکام کا کہنا ہے کہ مریض کی صورتحال سے اگلے ہفتے مزید آگاہ کیا جائے گا۔

واضح رہے کہ بین الاقوامی طبی ماہرین نے کہا ہے کہ یمن کے نامناسب حفاظتی اقدامات کی وجہ سے ملک میں اگر کوروناوائرس کی وبا پھوٹتی ہے تو نتائج تباہ کن ہوسکتے ہیں۔