ہماری معیشت جلد بہتر ہوگی، ڈونلڈ ٹرمپ

271

واشنگٹن: امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ لاکھوں امریکی قربانیاں دے رہے ہیں تاہم مجھے یقین ہے کہ ہماری معیشت جلد بہتر ہوگی۔

غیر ملکی خبررساں ادارے کے مطابق ڈونلڈ ٹرمپ نے پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اِس مشکل گھڑی میں لاکھوں افراد قربانیاں دے رہے ہیں۔ ملک کی معیشت جلد بہتر ہوگی اور شہریوں کا مستقبل بھی بہتر ہوگا۔

کوروناوائرس سے پیدا ہونے والی ملکی صورتحال کے ھوالے سے ٹرمپ کا کہنا تھا کہ اب تک 2 کروڑ لوگوں کا کوروناوائرس ٹیسٹ کیا جاچکا ہے جبکہ امریکی افواج کی جانب سے 12 عارضی اسپتالوں کی تعمیر بھی جاری ہے۔

ٹرمپ نے کہا کہ ہمارے پاس دنیا کا بہترین طبی عملہ ہے اور کوروناوائرس ویکسین سے متعلق مثبت خبریں آنا شروع ہوگئی ہیں۔

ڈونلڈ ٹرمپ نے ائیرلائنز اداروں کے حوالے سے کہا کہ منسوخ پروازوں کے باعث تمام ائیرلائنز کے معاشی نقصانات کے ازالے کیلئے پیکج کا بھی جلد اعلان کیا جائے گا۔

واضح رہے کہ امریکہ میں کوروناوائرس مریضوں کی تعداد 468,895 سے زائد ہوچکی ہے جبکہ اموات کی تعداد 16,697 سے زائد ہے۔