نوش?ر? م?? دست? بم حمل?، 4 افراد ذخم?

216

نوشہرہ کے اکوڑہ خٹک بازار میں شر پسندوں کی طرف سے پھینکے گئے دستی بم حملہ سے 4 افراد زخمی ہوگئے۔

پولیس کے مطابق دہشت گردوں نے نوشہرہ کے علاقے اکوڑہ خٹک کے بازار خوڑ میں واقع ایک دکان پر دستی بم پھینکا جس سے دکان میں موجود 2 بچوں اور دو خواتین سمیت4 افراد زخمی ہوگئے۔ پولیس کے مطابق نا معلوم افراد دکان پر دستی بم پھینک کر فرار ہوگئے ۔ ریسکیو ٹیموں نے دستی بم حملہ میں زخمی ہونے والے بچوں اور خواتین کو طبی امداد کے لئے اسپتال منتقل کردیا ۔پولیس نے جائے وقوعہ سے شواہد اکٹھے کر کے تفتیش شروع کردی ہے۔