پاکستان سے جنگ کیلیے مودی نے بھارتی عوام کے آگے جھولی پھیلادی

144

نئی دہلی (صباح نیوز) اسے بھارت کی بے بسی کہیں یا جنگی جنون کی انتہا، مودی حکومت نے عوام سے اپیل کی ہے کہ روزانہ ایک روپیہ بینک میں جمع کرائیں تاکہ پاکستان کیخلاف جنگ کے لیے اسلحہ خریدا جا سکے۔ تفصیلات کے مطابق انتہا پسند مودی کی انتہا پسندانہ سوچ ظاہر ہو گئی۔ عوام کو غربت کی
دلدل سے باہر نکالنے کے لیے کوئی منصوبہ تو سامنے آیا نہیں، بھارتی فوج کے لیے اسلحہ خریدنے کے لیے عوام کے آگے جھولی پھیلا دی۔ مودی نے عوام سے اپیل کی ہے کہ روزانہ ایک روپیہ بینک میں جمع کرائیں تاکہ فوجیوں کے لیے اسلحہ خریدا جا سکے۔ واضح رہے کہ بھارت ایک ایسا ملک ہے جہاں کروڑوں لوگ روزانہ بھوکے سوتے ہیں۔ بھارتی عوام کے پاس کھانے کے لیے روٹی ہے نہ علاج معالجے کی سہولیات۔ چند روز پہلے کی بات ہے جب ایک نچلی ذات کے ہندو نے اپنے کندھوں پر بیوی کی لاش اٹھا کر 12 کلو میٹر پیدل سفر طے کیا تھا۔ بیچارے کے پاس بیوی کی لاش گھر تک لے جانے کے لیے کرایہ بھی نہیں تھا۔ غربت کی چکی میں پسے ایسے ملک میں نریندر مودی جیسے حکمران کا آنا کسی عذاب سے کم نہیں ہے۔ مگر تشویشناک بات یہ ہے کہ مودی کی انتہاپسندانہ ذہنیت صرف بھارت کی تباہی تک ہی محدود نہیں بلکہ وہ پورے ایشیائی خطے میں جنگ کی آگ بھڑکانا چاہتا ہے۔ بھارتی حکومت نے سنڈیکیٹ بینک میں ایک اکاؤنٹ کھلوا دیا ہے تاکہ عوام کے ایک ایک روپے سے خطے میں نئی جنگ چھیڑی جا سکے۔