سعودی عرب: تجارتی مراکز غیر قانونی طور پر مہنگائی کرنے لگے

367

ریاض: وزارت تجارت کے اہلکاروں نے ایک ماہ کے دوران ملک بھر میں متعدد تجارتی مراکز میں چھاپے مارے جہاں اشیا کی قیمتوں کے حوالے سے قانونی خلاف ورزیاں ریکارڈ کی گئیں۔

العربیہ کے مطابق وزارت تجارت نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ ریکارڈ کی گئی قانونی خلاف ورزیوں میں سے 46 فیصد ک تعلق مہنگائی سے تھا۔ غیر قانونی منافع خوروں کے خلاف سخت کارروائی کی جائے گی۔

حکام نے کہا کہ ادارے نے مختلف تجارتی مراکز پر 70 ہزار سے زائد چھاپے مارے جن میں 8 ہزار سے زائد غیر قانونی منافع خوروں کی نشاندہی ہوئی۔

حکام نے عوام کو ہدایات دیں ہیں کہ اگر کسی ایسے تاجر کے بارے میں معلومات ہوں غیر قانونی طور پر اشیا کی فروخت کر رہا ہے تو ادارے کو فوراً آگاہ کریں۔