ابوظہبی: متحدہ عرب امارات نے قانون پاس کیا ہے کہ شادہ شدہ مردوخواتیں کو ہنگامی صورتحال میں چھٹی دی جاسکتی ہے بشرطیکہ سرکاری ادارے میں ملازم ہوں۔
غیر ملکی خبررساں ادارے کے مطابق متحدہ عرب کی حکومت نے فیصلہ کیا ہے کہ سرکاری اداروں کی ملازمت کرنے والے شادی شدہ افراد مرد و خواتین کو ہنگامی صورتحال میں تنخوہ سمیت چھٹی دی جاسکتی ہے۔
حکام کا کہنا ہے چھٹی لئیے جانے کیلئے لازم ہے کہ 16 سال سے کم عمر بچوں کی خود نگہداشت کرنا لازمی ہو، شوہر یا بیوی میں سے کوئی ایک صحت کے شعبے میں ملازم ہو یا قرنطینہ سینٹرز میں ملازم ہو۔
حکام کے مطابق چھٹی دئیے جانے کی رعایت سے وہ افراد بھی فائدہ اٹھا سکتے ہیں جن میں سے کوئی ایک زوج کوروناوائرس کے مریضوں کی تیمارداری کیلئے اسپتال میں طویل مدت تک ڈیوٹی دے رہا ہو۔
واضح رہے کہ متحدہ عرب امارات میں کوروناوائرس کے کیسز کی تعداد 3,360 ہوچکی ہے جبکہ اموات کی تعداد 16 ہے۔