امریکہ کے جنگلات میں آتشزدگی

241

نیویارک: امریکہ میں کوروناوائرس وبا کے دوران مختلف ریاستوں کے جنگلات میں آگ لگ گئی۔

غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق امریکہ میں جہاں کوروناوائرس نے اپنے پنجے گاڑھ رکھے ہیں وہیں مختلف ریاستوں کے جنگلات میں آگ لگ گئی۔

تفصیلات کے مطابق نیوجرسی، فلوریڈا اور ٹیکساس کے ہزاروں ایکڑ زمین پر موجود جنگلات آتشزدگی کی لپیٹ میں آگئے ہیں۔

حکام نے آگ بجھانے والے عملے کو ہدایات دیں ہیں کہ وہ سماجی فاصلہ برقرار رکھتے ہوئے آگ پر قابو پانے کی کوشش کریں تاہم عملے آگ بجھے میں پریشانی کا سامنا ہے۔ ہدایات کے مطابق آگ بجھانے والے عملے میں ایک ڈرائیور اور ایک اہلکار کے علاوہ اور کوئی شامل نہیں ہوگا۔

امریکہ کی فائر سروس کے ادارے کے مطابق حکومت کو کوروناوائرس وبا کے دوران ہی آتشزدگی سے متعلق حادثات کے ھوالے کوئی بہتر حکمت عملی اپنالینی چاہئیے تھی تاکہ بعد میں پریشانی نہ اٹھانا پڑے۔