کورونا سے بچنے کے لیے سب کو مل کرکر داراداکرنا ہو گا، ظفر صدیقی

76

حیدرآباد(اسٹاف رپورٹر) کوروناوائرس کی وبا سے بچنے کے لیے ہم سب کو مل کرکر داراداکرنا ہو گا، لاک ڈائون کی وجہ سے ملک کے لاکھوں مزدوربے روزگارہو چکے ہیں ۔ ا ن خیالات کا اظہارڈسٹرکٹ آرگنائزر ظفر احمدصدیقی ٹائونز وائز امداد ی راشن کی تقسیم کے کاموں کی نگرانی کے موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ کوروناوائرس سے بچائو کے لیے ہونے والے لاک ڈائون کے باعث دکانیں بند ہونے سے گھروں میں مقیم بیروزگار دہاڑی دار طبقہ کی امدادکی جائے بالخصوص روزانہ کی اجرت پر کام کرنے والے مزدورطبقہ کا خیال رکھا جائے ۔ انہوں نے کہا کہ ہم یہاں کی غریب عوام کوکسی صورت تنہا نہیں چھوڑیں گئے۔ اس مشکل گھڑی میں بغیر کسی سیاست کے عوام کی مدد کرنے میں دن رات ایک کئے ہوئے ہیں ۔ اور مصیبت کی اس گھڑی میں ایم کیوایم پاکستان مستحق افراد کی دل کھول کر مدد کررہی ہے اور مشکل کی اس گھڑی میں مستحق خاندانوں کو تنہا نہیں چھوڑیگی ۔میئر حیدرآباد سید طیب حسین نے گفتگو کرتے ہوئے کہا ایم کیوایم مشکل وقت میں عوام کو اکیلا نہیں چھوڑسکتی ، عوام کے دکھ اور مشکلات کو ایم کیوایم کے علائوہ کوئی نہیں سمجھ سکتا۔ زلذلہ ہو یاکوئی اور مصیبت ایم کیوایم پاکستان کی قیادت سے لیکر کارکنوں تک عوام کیساتھ کھڑے ہوتے ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ مالی مشکلات میں کرونا وائرس سے بچائو کیلئے سٹی اور لطیف آباد میں فائز ٹینڈ رز کے ذریعے سوڈیم ہائیڈ روکلوریٹ اسپرے مہم جاری ہے اور ملیریا اسپرے بھی باقاعدگی سے یوسیز وائز کرایا جارہا ہے اور شہر بھر میں صفائی ستھرائی کے کاموں کو یقینی بنا نے کی تاکید کی گئی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ غریب عوام اور نادار مصیبت زدہ لوگوں کی خدمت کرنا عین عبادت ہے ، حق پرست بلدیاتی نمائندے کرونا وائرس کی خطرناک صورتحال میں غریب لوگوں کے گھر گھر جاکر راشن تقسیم کررہے ہیں ۔ اس موقع پر جوائنٹ آرگنائزرز محمد راشد خان ، عمرالوری ، اراکین ڈسٹرکٹ کمیٹی صابر بھٹی ، جاوید جبار ، شبیر احمد اور حق پرست اراکین قومی وصوبائی اسمبلی صلاح الدین ، راشد خلجی ، ناصر حسین قریشی بھی موجود تھا۔