بھارتی فوج کی کنٹرول لائن پر گولہ باری، 6شہری زخمی

87

راولپنڈی (اے پی پی) بھارتی فوج نے لائن آف کنٹرول کے نکیال سیکٹر پر بلااشتعال فائرنگ اور گولہ باری کی جس کے نتیجے میں2 لڑکیوںسمیت 6 افراد زخمی ہو گئے۔ سربراہ آئی ایس پی آر کے مطابق بھارتی فورسز کی جانب سے لائن آف کنٹرول کے نکیال سیکٹر پر بلااشتعال فائرنگ اور گولہ باری کی گئی۔ ڈی جی آئی ایس پی آر کے مطابق بھارتی فوج کی اندھا دھند فائرنگ کے باعث 18 سالہ لڑکی شدید زخمی ہوگئی۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کے مطابق بھارتی اشتعال انگیزی کا بھرپور جواب دیاگیا‘ بھارتی فوج نے موہرہ گاؤں پر توپ خانے سے گولہ باری کی‘ گزشتہ 24 گھنٹے میں بھارتی فوج کی فائرنگ سے2 لڑکیوں سمیت 6 افراد زخمی ہوئے۔ زخمیوں کو علاقے سے نکال کر قریبی طبی مراکز کیا گیا۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کے مطابق بھارتی فوج رواں برس اب تک700 سے زاید بار لائن آف کنٹرول پر سیز فائر معاہدے کی خلاف ورزیاں کر چکی ہے۔