***۔۔۔۔۔۔سکھر ۔۔۔۔۔۔***

116

سکھر( نمائندہ جسارت) یوم آزادی 14 اگست کے حوالے سے راولپنڈی اسٹیشن سے روانہ ہونے والی آزادی ٹرین چاروں صوبوں سے ہوتی ہوئی خیرپور اسٹیشن پہنچی جہاں ڈپٹی کمشنر خیرپور فیاض حسین عباسی، نو منتخب میونسپل کمیٹی کے چیئرمین سید امجد علی شاہ جیلانی، سابق وزیر اعلیٰ سندھ کے پرسنل سیکرٹری مظہر خان، اسٹیشن ماسٹر نعمت اللہ ابڑو، غلام حسین مغل، محمد جمن سہتو سمیت اسکاؤٹس، اسکولوں کے بچوں اور ہزاروں شہریوں نے والہانہ استقبال کیا اور ٹرین کے انچارج سمیت اسٹاف پر پھولوں کی پتیاں نچھاور کیں۔آزادی ترین کے انچارج ڈی ایس ریلوے کراچی محمد علی چاچڑ نے میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے بتایا کہ یہ تاریخی ، ثقافتی اور قدیمی فلوٹ سے مزین ٹرین پاکستان کے چھ صوبوں کی نمائندگی کررہی ہے اور ٹرین میں 117 افراد کا اسٹاف شامل ہے جبکہ ٹرین راولپنڈی سے چلی تھی اور پنجاب، خیبر پختون خواہ، بلوچستان کا دورہ کرنے کے بعد اب سندھ میں خیرپور اسٹیشن پہنچی ہے اس ٹرین کو اب تک 52 لاکھ افراد نے بڑی دلچسپی کے ساتھ دیکھا اور پاکستان کی ثقافت کے حوالے سے اپنی خوشی کا اظہار کیا ہے **انہوں نے بتایا کہ اس ٹرین میں ثقافت ، تاریخ ، پاک آرمی، نیوی، ائیر فورس ، صوبوں کی تاریخی عمارات ، سازوسامان، جنگی ہتھیار اور دیگر اشیاء موجود ہیں جبکہ تاریخی عمارات کے فلوٹ بھی شامل ہیں انہوں نے کہا کہ ہمارا مقصد نئی نسل کو پاکستان ریلوے کی کارکردگی اور چھ صوبوں کی ثقافت کو اجاگر کرنا اور ان کو اس اہمیت کی طرف توجہ دلانی ہے اس موقع پر ڈپٹی کمشنر فیاض حسین عباسی نے کہا کہ یہ ٹرین پاکستان کی نمائندگی کررہی ہے اور ہم سب پاکستانی ہیں اور پاکستان سے یکجہتی محبت اور پیار کا عملی ثبوت کا مظاہرہ خوش آئند عمل ہے اس ٹرین کو دیکھ کر خیرپور کے شہری بہت خوش ہیں ہم پاکستان اور یوم آزادی کے حوالے سے دعاگوہ ہیں کہ اللہ پاکستان کو اسی طرح آباد رکھے ۔ نو منتخب چیئرمین سید امجد علی شاہ جیلانی نے کہا کہ آج بڑی خوشی کا دن ہے کہ یہ آزادی ٹرین خیرپور پہنچی ہے اور شہریوں کو ٹرین میں موجود مختلف تاریخی ، ثقافتی اور آرمز فورسز کے زیر استعمال ہتھیاروں اور تصاویر ویکھنے کو ملی ہیں جس سے پاکستان کے ساتھ یکجہتی ، امن پیار کے پیغام میں اضافہ ہوگا اور طالب علموں کو بہتر معلومات حاصل ہوگی ہم اس آزادی ٹرین کے لیے دعا گوہ ہیں اور آزادی ٹرین میں موجود انچارج اور عملے کو مبارکباد پیش کرتے ہیں اس موقع پر ٹرین میں موجود فنکاروں نے خیرپور کے ہزاروں شہریوں کو مختلف ثقافتی اور قومی گیت سنائے اس موقع پر خیرپور اسٹیشن پر ہزاروں لوگوں نے پاکستان زندہ باد کے نعرے لگائے ** موٹر وے پولیس سکھر کی جانب سے مینارہ روڈ سے پریس کلب تک روڈ سیفٹی واک کا انعقاد کیا گیا۔ جس کی قیادت ایس پی موٹر وے راؤ عامر علی نے کی۔ واک میں سول سوسائیٹی، ڈرائیور حضرات،موٹر وے پولیس کے اہلکاروں اور اسکول کے بچوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔ روڈ سیفٹی واک کا مقصد عام لوگوں میں ٹریفک قوانین کی اہمیت اور ٹریفک حادثات میں کمی کے لیے شعور اجاگر کرنا تھا۔اس موقع پر ایس پی راؤ عامر علی نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ لوگوں میں روڈ حادثات کو کم کرنے اور ٹریفک قوانین کو سمجھنے کے لیے موٹر وے پولیس اپنی خدمات پیش کررہی ہے، انہوں نے کہا کہ روڈ حادثات کی بنیادی وجہ ٹریفک قوانین پر عمل نہ کرنا ہے، جس کی وجہ سے خطرناک حادثات جنم لیتے ہیں، اس سلسلے میں موٹر وے پولیس کی جانب سے وقتاً فوقتاً ایسے پروگرامز ترتیب دیے جاتے ہیں، جن سے عام عوام کو ٹریفک قوانین کو سمجھنے میں مدد ملتی ہے۔جبکہ شہریوں نے موٹر وے پولیس کی جانب سے روڈ سیفٹی واک کے انعقاد کو بے حد سراہا اور موٹر وے پولیس کی تعریف کی۔روڈ سیفٹی واک کے اختتام پر واک کے شرکا میں انعامات و کھانے پینے کی اشیاء بھی تقسیم کی گئیں** سندھ بیورو آف اسٹیٹسٹکس کی جانب سے پہلے منعقد کیے گئے سندھ ملٹی پل انڈیکیٹر کلسٹر سروے کے تحت سکھر میں ایک سیمینار 07ستمبربروز بدھ سرسو کامپلیکس شکارپور روڈ صبح 10:30بجے سے دوپہر 01بجے تک منعقد کیا جائیگا ** شاہ عبداللطیف یونیورسٹی خیرپور میں فیکلٹی آف نیچرل سائنسز اور فیکلٹی آف فزیکل سائنسز کے تدریسی شعبہ جات کے سربراہان کا اجلاس وائیس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر پروین شاہ کی صدارت میں منعقد ہوا۔ اس موقع پر شرکائے اجلاس سے گفتگو کرتے ہوئے پروفیسر ڈاکٹر پروین شاہ نے دونوں فیکلٹیوں کے تدریسی شعبہ جات کے سربراہان پر تحقیق کرنے پر زور دیا، کیونکہ تحقیق سے ہی اقوام ترقی کرتی ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ ہم آئی ایس او9001 سرٹیفیکیشن حاصل کرنے والے ہیں ۔ ڈاکٹر پروین شاہ کا کہنا تھا کہ یونیورسٹی تدریسی کیلنڈر کے مطابق چل رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ یہ تدریسی شعبہ جات کے سربراہان کی بنیادی ذمہ داری ہے کہ وہ اپنے شعبہ جات کے تدریسی امور بہتر طریقے سے چلائیں۔ اس موقع پر فیصلہ کیا گیا کہ ڈین اور تدریسی شعبہ جات کے سربراہان تدریسی ماحول میں بہتری اور ترقی لانے کیلیے اساتذہ کے ساتھ ریگولر بنیادوں پر اجلاسوں کا انعقاد کریں گے** مڈٹرم ٹیسٹ تدریسی کیلنڈر کے مطابق اور فائنل ٹیسٹ سیمیسٹر پالیسی کے مطابق لیئے جائیں گے۔ اس بات کا فیصلہ کیا گیا کہ کیمیکل، گلاس ویئر و دیگر آلات کی خریداری کے وقت ڈین خریداری کمیٹی کے ممبر ہوں گے اور ڈین جلد از جلد آلات کی فراہمی یقینی بنائیں گے۔ تعلیمی سال 2017ء سے طلبہ وطالبات کو یکساں آئی ڈی کارڈ فراہم کیئے جائیں گے ۔ انتظامی افسران تدریسی بلاکوں میں صفائی ستھرائی، بجلی اور مرمت کا کام سرانجام دیں گے۔ اس بات کا بھی فیصلہ کیا گیا کہ تعلیمی سال 2017سے ہر طلبہ طالبات سے غریب اور نادار طلبہ کے علاج کیلیے 50 روپے داخلہ فیس میں لیے جائیں گے۔ اس بات کا مزید فیصلہ کیا گیا کہ تعلیمی سال 2017سے کم از کم پاسنگ اسکور 50کے بجائے 60کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔ اجلاس میں پروفیسر ڈاکٹر نور احمد شیخ پرووائیس چانسلر مین کیمپس، پروفیسر ڈاکٹر ممتاز حسین مہر ڈین فیکلٹی آف فزیکل سائنسز، پروفیسر ڈاکٹر بدرالدین میمن ڈین فیکلٹی آف نیچرل سائنسز، پروفیسر ڈاکٹر سید اسد رضا عابدی رجسٹرار ، ڈائریکٹرز، اور تدریسی شعبہ جات کے سربراہان نے شرکت کی **ابڑو ویلفیئر ایسوسی ایشن نیویارڈ کے صدر، پاکستان پیپلزپارٹی کے رہنما عبدالرحمن ابڑو نے ضلع کونسل کے چیئرمین محمد اسلم شیخ، میئر ارسلان اسلام شیخ، ٹاؤن کمیٹی روہڑی کے چیئرمین شکیل عمر میمن ، وائس چیئرمین آصف خان مہر و دیگر کو حلف اٹھانے پر مبارکباد دیتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان پیپلزپارٹی نے ہمیشہ عوام کو سہولیات فراہم کرنے کیلیے اقدامات اٹھائے اور امید کرتے ہیں کہ نومنتخب چیئرمین ضلع کونسل اسلم شیخ، میئر ارسلان شیخ، ٹاؤن کمیٹی کے چیئرمین شکیل میمن، آصف خان اور دیگر یوسی چیئرمین، کونسلرز بلدیاتی نمائندے اپنے عہدے سنبھالنے کے بعد شہری و بنیادی مسائل کے حل کیلیے اپنی کاوشیں بروئے کار لائیں گے۔ ان کا کہنا تھا کہ نومنتخب بلدیاتی نمائندوں سے عوام کو بہت سی امیدیں وابستہ ہیں، بلدیاتی نمائندے شہریوں کو بنیادی سہولیات کی فراہمی اور عوام کو درپیش مسائل و مشکلات حل کر کے عوامی فلاح و بہبود کے منصوبوں پر ترجیحی بنیادوں پر کام کریں گے *52پولیس اہلکاروں کی بیواؤں میں واجبات کی ادائیگی کے چیک کی تقسیم کردیے گئے ۔اس سلسلے میں ایس ایس پی جامشورو طارق ولایت نے کوٹری میں منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ آئی جی سندھ اللہ ڈنو خواجہ کی ہدیت پر گزشتہ 4 ماہ سے التوا کا شکار ضلع بھر کے فوت ہونے والے اورریٹائرڈ اہلکاروں کے ورثا میں واجبات کی ادائیگی کیلیے رقم جاری کردی گئی ہے ۔انہوں نے کہا چیک ملنے پر اس کا استعمال ہوشیاری سے کریں کیونکہ سادہ لوح افراد کو لوٹنے کا عمل بھی ہوسکتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ واجبات کی ادائیگی کا سلسلہ جاری رہے گا۔ انہوں نے 52اہلکاروں کی بیواؤں میں 23لاکھ روپے کے واجبات کے چیک بھی تقسیم کیے*شکارپور لکھیدر تھانے کی پولیس نے ایک شخص کو شراب کے بوتلوں کے ساتھ گرفتار کرلیا ۔ گزشتہ روز ایس ایچ او لکھیدر طاہر محمد قادری اپنے پولیس پارٹی کے ہمراہ گشت کررہے تھے تو گاڑی کے انتظار میں ایک مشکوک شخص کو پولیس نے پکڑ لیا جو شکارپور کا مشہور منشیات فروش تھا جس کے قبضے سے چار عدد شراب کی بوتلیں کے کارٹن برآمد کرلیے گئے جس پر مقدمہ درج کردیاگیا ہے ۔