احساس کفالت پروگرام میں بدنظمی پر قابو اور مراکز میں سہولیات دی جائیں، خالد قادری

231

حیدر آباد (اسٹاف رپورٹر) سندھ کے مذہبی وسماجی رہنما محمد خالد قادری نے اپنے بیان میں حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ احساس کفالت پروگرام میں بدنظمی پر قابو پایاجائے کورونا وائرس کے پھیلاؤ کو روکن کے لیے اتنے اقدامات کیے لیکن اس کے باوجود سیکڑوں لوگ راشن، کیش لینے کے لیے جمع ہیں جس کے باعث سارے اقدامات دھرے کے دھرے رہ گئے ہیں جمعہ کی نماز اور مساجد میں نمازوں کی پابندی ہے مگر راشن اور رقم لینے میںکوئی لاک ڈاؤن نہیں ہے۔ انہوں نے کہا کہ بیس روز سے زائد سے مارکٹیں، بازار بند ہیں مگر سندھ کا دوسرا بڑا شہر گندگی کا ڈھیر بنا ہوا ہے۔