سنی تحریک کی کوششوں سے کفالت مراکز میں ٹینٹ اور کرسیاں لگ گئیں

119

حیدر آباد (اسٹاف رپورٹر) سنی تحریک تعلقہ حیدر آباد دہی کے سینئر نائب صدر جاوید راجپوت، بشارت گوپانگ اور طاہر قریشی نے اپنے بیان میں کہا کہ ہم انتظامیہ کا تہہ دل سے شکریہ ادا کرتے ہیں صوبائی رہنما سنی تحریک خلیفہ تسلیم راجپوت کی کوششیں رنگ لے آئیں اور احساس پروگرام کے تحت ملنے والی رقم کی جگہ ہونے والے رش کی وجہ سے جو خطرہ تھا وہ ٹل گیا، تسلیم راجپوت کی اسسٹنٹ کمشنر پولیس ڈسٹرکٹ امن کمیٹی کے چیئرمین عمران سروردی ،ڈی ایس آر رینجرز ناصر، اور ایس ایچ او رحیم کھوسو سے رابطہ مثبت رہا اور رابطے کے بعد عملی کام ہوا ہے اور اب ٹینٹ اور کرسیاں لگنے سے کورونا کے پھیلائو میں کمی، سماجی فاصلے کے ساتھ تمام خواتین عزت و احترام سے پیسے لے کر جارہی ہیں، کورونا کے حوالے سے شہر بھر میں جو تشویش پائی جارہی تھی، اس میں کمی آئی ہے۔ ان تمام کاوشوں پر ہم ڈی ایس آر رینجرز ناصر، ڈی ایس پی اورایس ایچ او رحیم کھوسو کے بے حد مشکور ہیں خصوصاً خلیفہ محمد تسلیم راجپوت کے جنہوں نے رینجرز اور پولیس کے افسران کو اس مسئلے کو حل کرنے کے لیے قائل کیا اور بہترین انتظامات کروائے، امید ہے کہ تسلیم راجپوت کے علاوہ بھی سیاسی و سماجی رہنما اپنا اپنا کردار اس شہر کی فلاح و بہبود کے کاموں کے لیے ادا کریں۔ انہوں نے عوام سے اپیل کی کہ غیر ضروری طور پر باہر مت نکلیں اور انتظامیہ کے ساتھ بھر پور تعاون کریں کیوں کے کورونا سے ہمیں خود بھی بچنا ہے اور دوسروں کو بھی بچانا ہے۔