لاک ڈائون سے مزدور طبقہ بری طرح متاثر ہے، ناصر قریشی

141

حیدر آباد (اسٹاف رپورٹر) اس وقت ملک وقوم کو مشکل ترین چیلنج کا سامنا ہے لیکن اللہ تعالیٰ کی مدد، درست حکمت عملی اور بروقت فیصلوں سے اس چیلنج پر قابو پایا جاسکتا ہے۔ ا ن خیالات کا اظہارحق پرست اراکین صوبائی اسمبلی ناصر حسین قریشی، ندیم احمد صدیقی نے سٹی اور لطیف آباد میں جاری امداد ی راشن کی تقسیم کے کاموں کی نگرانی کے موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ لاک ڈائون کی وجہ سے سے مزدور طبقہ بری طرح متاثر ہورہا ہے ہمیں اپنے ان بہن بھائیوں کا خاص طور پر خیال رکھناہے ۔ انہوں نے کہا کہ ایم کیوایم پاکستان کے کارکن کی حیثیت سے ہمیں اس وقت قوم اور انسانیت کے مسیحاکا کردار ادا کرنا ہے ، اپنے محلے اوراردگرد میں مستحق خاندانوں کی خبر گیری کرنا فرض ہے ۔ انہوں نے کہا کہ شہریوں کو مشکل کی اس گھڑی تنہا چھوڑا جائے گا ، ایم کیوایم پاکستان ہر مشکل میں شہریوں کے ساتھ کھڑی ہے اور ایم کیوایم پاکستان کے کارکنان مستحق شہریوں کو اُن کے گھروں کی دہلیز پر راشن فراہم کررہی ہے ۔ ندیم احمد صدیقی کے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ کورونا وائرس کو ایک قوم بن کر نمٹنے کی ضرورت ہے ۔ ایم کیوایم پاکستان نے ہمیشہ ملک و قوم کی بے لوث خدمت کی اور اس مصیبت کی گھڑی میں بھی ہم قوم کے دکھ درد میں انکے ساتھ ہیں۔ انہوں نے کہا کہ وبا اور آفت امتحان ہوتی ہے اور امتحان مصیبت سے نجات کے لیے ایک قوم بننا ہوتا ہے۔ ایم کیوایم پاکستان کی جانب سے مستحق شہریوں کو ہر ممکن طریقہ سے ریلیف دیا جارہا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ کوروناوائرس سے نمٹنے کے لیے حق پرست بلدیاتی نمائندوں نے جو اقدامات کیے وہ قابل ستائش ہیں، عوام کو ریلیف فراہم کرنے کے لیے ایم کیو ایم پاکستان کا ہر کارکن اپنی اپنی ذمے داری نبھارہا ہے۔