پانچ برس ?? دوران جنر??رز ?? درآمدم?? ر??ار? اضاف?

250

گزشتہ پانچ برسوں میں پاکستان نے دنیا بھر سے 3ارب ڈالر سے زائد مالیت کے ڈیزل،پٹرول اور گیس سے چلنے والے صنعتی،کمرشل اور گھریلوصارفین کیلئے جنریٹرز درآمد کئے ہیں ۔

اس حوالے سے ایک رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ لاہور،کراچی،فیصل آباد،ملتان،گوجرانوالہ،سیالکوٹ،سرگودھا اور راولپنڈی سمیت دیگر شہروں میں سب سے زیادہ جنریٹرز درآمد کئے گئے ہیں۔ زیادہ تر جنریٹرز کمرشل اور گھریلو صارفین نے درآمد کئے ہیں جبکہ صنعتی صارفین کی جانب سے ٹیکسٹائل سیکٹر سمیت دیگر برآمدی صنعتوں کی جانب سے جنریٹرز منگوائے گئے ہیں۔

رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ اپریل2015ء تک مجموعی طور پر 600ملین ڈالر مالیت کے جنریٹرز درآمد کئے گئے ہیں۔ رپورٹ میں بتایا گیا کہ زیادہ تر جنریٹرز چین،تائیوان اور جاپان سے درآمد کئے جا رہے ہیں۔