اسلام آباد (اے پی پی) اسلام آباد ایوان صنعت وتجارت کے ایگزیکٹو رکن بابر چوہدری نے کہا ہے کہ پاکستان ا سٹاک ایکسچینج کا چالیس ہزار پوائنٹس کراس کرجانا ایک اچھا معاشی انڈیکیٹر اور سرمایہ کاروں کا حکو مت کی معاشی پالیسیوں پر اعتماد کا ثبوت ہے ، حکومت کو چاہیے کہ نہ صرف اس صورتحال سے بھرپور فائدہ اٹھائے بلکہ ملک میں سرمایہ کاری کوفروغ دے۔ اپنے ایک بیان میں اُنہوں نے کہا کہ کسی بھی ملک کی معاشی صورتحال کا جانچنے کے بہترین پیمانوں میں سے ایک ا سٹاک مارکیٹ ہوتا ہے۔
جے ایس بینک کے قبل از ٹیکس منافع میں 36.5
فیصد جبکہ بعد از ٹیکس نفع میں 33.2 فیصد کا اضافہ
اسلام آباد (اے پی پی) جے ایس بینک کے قبل از ٹیکس منافع میں 36.5 فیصد جبکہ بعد از ٹیکس نفع میں 33.2 فیٰصد کا اضافہ ہوا ہے۔ جے ایس بینک کے مالیاتی اعدادوشمار کے مطابق 30 جون 2016ء کو ختم ہونے والے سال کے دوران بینک کو قبل از ٹیکس 1.284 ارب روپے جبکہ 754.9 ملین روپے کا بعد از ٹیکس نفع حاصل ہوا ہے۔ بینک کے ڈیپازٹس میں 25.2 فیصد کی شرح سے ہونے والے اضافہ کے نتیجے میں اسکے ڈیپازٹس کا حجم 177.5 ارب روپے تک پہنچ گیا ہے۔