اینڈ رائیڈ کے 100 ملین صارفین کیلئے بری خبر

467

نیویارک: واٹس ایپ کے 100 ملین صارفین کا ڈیٹا ورچوئل پرائیوٹ نیٹ ورک (وی پی این) نامی ایپ کو اپنے پلے اسٹور سے حذف کردیا۔

ماہرین نے انکشاف کیا ہے کہ گوگل پلے اسٹور سے وی پی این ڈاؤن لوڈ کرنے والے 10 کروڑ صارفین کا ڈیٹا لیک ہونے کا خدشہ ہے۔

 ماہرین کے مطابق وی پی این استعمال کرنے والے صارفین کو ہیکنگ کےخطرات لاحق ہوسکتے ہیں کیونکہ سسٹم میں نقص ہونے کی وجہ سےہیکرز باآسانی صارفین کے موبائل تک رسائی حاصل کرسکتے ہیں۔

 رپورٹ کے مطابق گوگل پلے اسٹور سے اب تک اس ایپلیکیشن کو 100 ملین سے زائد صارفین ڈاؤن لوڈ کرچکے ہیں۔

گوگل نے ماہرین کی جانب سے موصول ہونے والی شکایات کے بعد پلے اسٹور سے وی پی این کو ہٹا دیا اور صارفین کو متنبہ کیا کہ وہ اپنے موبائل سے فوری طور پر ایپلیکیشن ڈیلیٹ کردیں۔

دوسری جانب ماہرین کا کہنا ہے کہ کورونا وائرس کے نام پرسائبر حملوں کا بھی خطرہ ہے لہذا صارفین عوامی مقامات پر نصب اوپن وائی فائی استعمال کرنے سے گریز کریں۔