ا?م ??و ا?م اور پ?پلز پار?? ?? وج? س? ش?ر? ??ن?رز ماف?ا ?? ر حم و?رم پر???، حافظ نع?م الرحمن

233

جماعت اسلامی کراچی حافظ نعیم الرحمن نے بروز جمعرات کراچی کے علاقے گلستانِ جوہر میں جوہر موڑ پر احتجاجی مظاہرین سے خطاب کر تے ہو ئے کہا کہ ایم کیو ایم اور پیپلز پارٹی کی وجہ سے شہری ٹینکرز مافیا کے ر حم وکرم پر ہیں۔

حافظ نعیم الرحمن نے کہا کہ پیپلز پارٹی اور ایم کیو ایم دونوں کراچی میں پانی کے بحران کے ذمہ دار ہیں۔ دونوں نے مل کر شہریوں کو ٹینکر مافیا کے رحم و کرم پر چھوڑ دیا ہے۔

اپنے خطاب میں حافظ نعیم الرحمن کا کہنا تھا کہ پانی کے بحران پر مگرمچھ کے آنسو بہانے والے مسئلہ حل نہ کر نے پر اعترافِ جرم کریں ۔ ضرورت پڑی تو جماعت اسلامی احتجاج کے لیے واٹر بورڈ کے دفتر اور سندھ اسمبلی کے سامنے بھی مظاہرہ کرے گی۔

مظاہرین سے امیر ضلع شرقی یونس بارائی اور امیرزون گلستانِ جوہر عمران شاہد نے بھی خطاب کیا۔ مظاہرے میں شریک افراد نے واٹر بورڈ کے الیکٹرک اور حکومت سندھ کے خلاف بینرز اُٹھائے ہوئے تھے ۔ مظاہرین نے پانی اور بجلی کے حصول کے لیے نعرے بھی لگائے۔

حافظ نعیم الرحمن نے مظاہرین سے خطاب کر تے ہوئے کہا کہ کراچی میں پانی کا بحران پانی کی کمی سے زیادہ منصفانہ تقسیم نہ ہونے کی وجہ سے پیدا ہوا ہے۔ شہر کے پانی پر ٹینکر مافیا نے قبضہ کیا ہوا ہے۔ مافیا کی سرگرمیوں میں واٹر بورڈ کا عملہ اور افسران ملوث ہیں۔

انھوں نے کہا کہ کراچی کی عوام شہر کو پیاسا رکھنے والوں اور بجلی سے محروم کرنے والوں کو مسترد کردیں۔  یہ مگر مچھ کے آنسو بہا کر عوام کو بے وقوف بنانے کی کوشش کررہے ہیں۔

انکا مزید کہنا تھا کہ کے الیکٹرک کی نج کاری کی گئی ۔جس کا عوام کو کوئی فائدہ نہیں ہوا۔ کے الیکٹرک میں اپنی پارٹیوں کے حامیوں اور رشتے داروں کو بھرتی کروایا گیا اور مالی فوائد حاصل کیے گئے۔ یونس بارائی نے کہا کہ پانی اور بجلی سے محروم عوام آج مجبور ہو گئے ہیں کہ وہ سڑکوں پر نکلیں ۔عوام سوال کرتے ہیں کہ 25سال سے جو لوگ شہر پر مسلط ہیں انہوں نے کراچی کی عوام کے لیے پانی کا مسئلہ کیوں حل نہیں کیا ۔