ہانگ کانگ اسٹاک ایکسچینج میں تیزی جبکہ شنگھائی میں استحکام

106

ہانگ کانگ(اے پی پی) ہانگ کانگ سٹاک ایکسچینج میں جمعہ کو تیزی جبکہ شنگھائی میں استحکام کی صورتحال رہی۔ ہانگ کانگ میں وقفہ تک کاروباری سرگرمیوں کے دوران حصص کی قیمتوں میں 0.35 فیصد اضافہ ہوا اور اہم ترین ہینگ سینگ انڈیکس 81.53 پوائنٹس کی بہتری سے 23243.87 پوائنٹس کی سطح پر پہنچ گیا۔ شنگھائی سٹاک مارکیٹ میں اہم ترین شنگھائی کمپوزٹ انڈیکس 2.21 پوائنتس کی بہتری سے 3065.32 پوائنٹس جبکہ شین ژین کمپوزٹ انڈیکس 0.11 فیصد یا 2.14 پوائنٹس کی کمی سے 2015.32 پوائنٹس کی سطح پر ریکارڈ کیا گیا۔