کوروناوائرس: بھارتی خواتین گھروں میں تھوک پھینکنے لگیں

362

نئی دہلی: بھارت کے ضلع گمان پورہ کے علاقے میں چند مشتبہ خواتین نے گھروں میں تھوک پھینکنا شروع کردیا ہے جس سے علاقہ مکین تشویش کا شکار ہیں۔

غیر ملکی خبررساں ادارے کے مطابق مقامی پولیس اور سیکورٹی اہلکاروں نے مشتبہ خواتین کو سی سی ٹی وی فوٹیج کے ذریعے پکڑنے کی کوشش کی تاہم ناکام رہے۔

جائے وقوعہ علاقوں کو سینیٹائز کردیا گیا ہے اور خواتین کی تلاش تاحال جاری ہے۔ پولیس کو اطلاع دینے والے ایک مقامی باشندے کا کہنا ہے کہ خواتین تھیلیوں میں تھوک ڈال کر گھروں میں پھینک رہی ہیں جبکہ گھروں میں براہ راست بھی تھوک پھینکا جارہا ہے۔

واضح رہے کہ بھارت میں کوروناوائرس مریضوں کی تعداد 9,240 سے زائد ہوچکی ہے جبکہ اموات کی تعداد 331 ہے۔