کوروناوائرس لاک ڈائون: ٹرمپ اور گورنروں میں اختلاف

178

واشنگٹن: امریکہ میں جاری لاک ڈائون کے دوران مخصوص کاروباروں کو کھولنے پر صدر ڈونلڈ ٹرمپ اور امریکہ کے متعدد گورنروں میں اختلاف پیدا ہوگیا۔

غیر ملکی نیوز ایجنسی کے مطابق ڈونلڈ ٹرمپ نے مختلف ریاستوں میں کاروباروں کو جاری کرنے کا کہا ہے تاہم متعلقہ ریاستوں کے گورنروں نے کاروبار کھولنے سے انکار کردیا ہے جس میں نیویارک بھی شامل ہے۔

ٹرمپ نے گورنروں کے اختلافات کا الزام میڈیا پر عائد کرتے ہوئے کہا ہے کہ میڈیا کہہ رہا ہے کہ ریاستوں میں کاروبار کھولنے کا اختیار گورنروں کو ہے لیکن مخصوص حالات میں اِس کا اختیار صدر کے پاس ہوتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ میڈیا عوام میں غلط فہمی پھیلا رہا ہے اور گورنروں کا ساتھ دے رہا ہے۔

واضح رہے کہ امریکہ میں کوروناوائرس کے مریضوں کی تعداد 587,173 سے تجاوز کرچکی ہے جبکہ اموات کی تعداد 23,644 سے زائد ہے۔