کوروناوائرس سے متاثرہ 25 ممالک کو ریلیف دیا جائے گا، آئی ایم ایف

205

بین الاقوامی مالیاتی ادارے (آئی ایم ایف) نے کوروناوائرس سے متاثرہ 25 ممالک کو قرضوں میں ریلیف دینے کا اعلان کیا ہے۔

غیر ملکی خبرساں ادارے کے مطابق آئی ایم ایف نے عالمی وبا کا شکار 25 مالک کو، جن میں افغانستان، تاجکستان، یمن اور نیپال بھی شامل ہیں، کو قرضوں کی ادائیگی میں ریلیف دینے کا فیصلہ کیا ہے۔

آئی ایم ایف کا کہنا ہے کہ ممالک کو ریلیف دینے میں جاپان، چین، برطانیہ، نیدرلینڈ اور دیگر ترقی یافتہ ممالک نے معاونت کی ہے جبکہ 215 ملین ڈالر آئندہ 6 ماہ کے دوران اِن 25 ممالک کی امداد میں استعمال کئیے جائیں گے۔

واضح رہے کہ دنیا بھر میں کوروناوائرس کے مریضوں کی تعداد 1,929,221 سے تجاوز کرچکی ہے جبکہ اموات کی تعداد 119,758 سے زائد ہے۔