ملا برادرز کی آرمی چیف اور زلمے خلیل زاد سے ملاقاتیں

46

اسلام آباد/ دوحا (مانیٹرنگ ڈیسک/ صباح نیوز) پاک فوج کے سربراہ جنرل قمر جاوید باجوہ سے امریکی نمائندہ خصوصی برائے افغانستان امن عمل زلمے خلیل زاد کی ملاقات، امریکی ریزولیوٹ سپورٹ مشن کے کمانڈر جنرل آسٹن بھی شریک تھے، ملاقات میں افغانستان میں دیرپا امن کے قیام سےمتعلق بات چیت کی گئی۔ جس کے لیے آرمی چیف نے اپنے عزم کو دہریا اور سیاسی حل میں مدد کی یقین دہائی کرائی۔ علاوہ ازیں قطر میں ملا برادر کی سربراہی میںآئی ای اے کے وفد نے بھی امریکا کے خصوصی نمائندے ڈاکٹر زلمے خلیل زاد سے ملاقات کی ہے، ملاقات میں امن معاہدے پر مکمل عملدرآمد، قیدیوں کی رہائی میں تاخیر، معاہدے کی خلاف ورزی اور دوسرے ایشوز اور ان کے حل پر بات چیت کی گئی۔ ترجمان طالبان سہیل شاہین نے اپنے بیان میں بتایا کہ قطر میں قطری وزیر خارجہ اور ڈپٹی وزیراعظم شیخ محمد بن عبدالرحمن التھانی کی میزبانی میں نائب سیاسی امیر و پولیٹیکل آفس کے سربراہ ملا برادرکی سربراہی میںہوئی، امریکی وفد میں امریکا کے خصوصی نمائندے ڈاکٹر زلمے خلیل زاد اور جنرل ایس ملر موجود تھے۔