اسلام آباد اور پنجاب م?? س? ا?ن ج? اس??شنز آج س? ??ولن? ?ا اعلان

226

وفاقی حکومت نے اسلام آباد اور پنجاب میں 6ماہ بعد سی این جی اسٹیشنز آج سے کھولنے کا اعلان کردیا تاہم اسٹیشنز پر اب تک گیس کی سپلائی شروع نہیں ہوسکی۔

وفاقی وزیر پیٹرولیم شاہد خاقان عباسی نے آج سے اسلام آباد اور پنجاب میں سی این جی اسٹیشنز کھولنے کا اعلان کیا ہے۔سی این جی اسٹیشنز پر ایل این جی فراہم کی جائے گی۔

وفاقی وزیر نے بتایا کہ ہر سی این جی اسٹیشن سوئی ناردرن کو ہر 3روز بعد 12لاکھ روپے ایڈوانس جمع کرانے کا پابند ہو گا جو اسٹیشن ایڈوانس رقم جمع کراتے جائیں گے، ان کے سی این جی اسٹیشن بھی کھلتے جائیں گے۔

دوسری جانب حکومتی اعلان کے باوجود اسٹیشنز پر ایل این جی کی سپلائی اب تک شروع نہیں ہوسکی۔ آل پاکستان سی این جی ایسوسی ایشن کے سربراہ غیاث پراچہ کا کہنا ہے کہ ایل این جی کو گیس میں تبدیلی کرکے اسٹیشنز کو فراہم کی جائے گی اور نماز جمعہ کے بعد سی این جی اسٹیشنز کھل جائیں گے۔