غیر قانونی طور پر ملک میں داخل ہونے والوں کو چین روکنے میں ناکام

220

 بیجنگ: چین میں کوروناوائرس کیسز میں کمی آرہی ہے تاہم بیرون ملک سے آئے متعدد شہریوں میں کوروناوائرس کے کیسز کی تعداد تشویش ناک ہے۔

روس میں پھنسے چینی غیر قانونی طریقے سے چین میں داخل ہورہے ہیں، جس کے باعث چین میں کوروناوائرس کیسز میں مزید اضافہ ہورہا ہے۔ چین نے روس سے ملنے والی سرحد جہاں سے لاکھوں لوگ سالانہ گزرتے ہیں، کو 7 اپریل کو مکمل بند کردیا تھا تاہم روس میں پھنسے چینی غیر قانونی طور پر چین میں داخل ہورہے ہیں۔

داخل ہونے والے متعدد افراد میں کوروناوائرس مرض کی تشخیص ہوئی ہے جو کہ تشویش کا باعث ہے۔ چینی حکومت نے غیر قانونی طریقے سے سرحد عبور کرنے والوں کیخلاف رپورٹ درج کرنے والے کو 5000 یوان (چینی کرنسی) انعام دینے کا اعلان کیا ہے۔

واضح رہے کہ روس سے آنے والے شہریوں میں 79 کوروناوائرس کیسز کی تصدیق ہوئی ہے جو کہ بیرون ملک سے آنے والے افراد میں مجموعی طور پر 326 کیسز کی تعداد تک پہنچ جاتی ہے