س? پ? پ? ا? ن? بجل? ?? ق?متو? م?? ?م? ?? سفارش ?رد?

227

اسلا آباد:  سی پی پی اے نے بجلی کی قیمت میں2.05 روپے فی یونٹ کم کرنے کی درخواست کردی۔ نیپرا 2 جون کو سماعت کریگا ۔

سینٹرل پاور پرچیزنگ ایجنسی نے نیپرا سے بجلی کی قیمتوں میں کمی کی سفارش کردی سی پی پی اے کے مطابق بجلی کی قیمت میں کمی کی درخواست فیول ایڈجسمنٹ کے تحت کی گئی ہیں جو کہ مارچ کے مہینے کے لئے کار آمد ہوگی۔

نیپراکے مطابق مارچ میں بجلی کی پیداواری لاگت6روپے4پیسے تھی جبکہ صارفین کومارچ میں بجلی8 روپے9 پیسے میں فروخت کی گئی۔ درخواست کی سماعت 2جون کو نیپرا ہیڈ کوارٹرز میں ہوگی۔