‘الیکٹرونکس کی صرف معیاری مصنوعات ہی پاکستان میں فروخت ہوں گی’

322

وفاقی وزیر سائنس اینڈ ٹیکنالوجی فواد چوہدری نے کہا ہے کہ وزارت سائنس نے الیکٹرونکس کے61 اسٹینڈرڈز کی منظوری دی ہے۔

ایک بیان میں انہوں نے بتایا کہ کابینہ کی منظوری کے بعد یہ معیار نافذالعمل ہوں گے،مطلب یہ کہ رنگ برنگے سوئچز، بورڈز درآمد نہیں ہو سکیں گے۔

انہوں نےکہا کہ الیکٹرونکس کی صرف معیاری مصنوعات ہی پاکستان میں فروخت ہو سکیں گی جب کہ پاکستان میں بننے والی گاڑیوں اور ٹریکٹرز کے اسٹینڈرز بھی اپ گریڈ کریں گے۔

دوسری جانب مشیر تجارت عبدالرزاق داؤد کا کہنا ہے کہ نیشنل کمانڈنے ماسک اور سینیٹائزربرآمد کرنے کی منظوری دے دی ہے۔

مشیر تجارت نے کا کہنا تھا کہ ماسک اور سینیٹائزر برآمد کرنے کے قوائد وضوابط جلد جاری کردیے جائیں گے۔