حکومت نے پاکستان کے پہلے گولڈ میڈلسٹ پہلوان کا وظیفہ بحال کردیا

83

کراچی( مانیٹرنگ ڈیسک ) حکومت نے ایشین گیمز منیلا میں پاکستان کے لیے ریسلنگ کے میدان میں پہلا گولڈ میڈل جیتنے والے پہلوان کا وظیفہ بحال کردیا۔پہلوان دین محمد نے دوسری ایشین گیمز منیلا 1954 ء میں پاکستان کے لیے ریسلنگ کے میدان میں پہلا گولڈ میڈل جیت کر ملک اور قوم کا نام روشن کیا تھا، وفاقی وزارت کے اجلاس میں ہونے والے فیصلے کے بعد حکومت نے دین محمد کو 6 ہزار روپے ماہانہ وظیفہ دوبارہ جاری کردیا ہے، وفاقی وزیر برائے بین الصوبائی وزارت ڈاکٹر فہمیدہ مرزا نے 95سالہ دین محمد کو 5 لاکھ روپے کا امدادی چیک بھی جاری کیا۔