نارملائزیشن کمیٹی انتخابات جلد کرانے کیلئے کوشاں ہے،حمزہ خان

124

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)پاکستان فٹبال فیڈریشن نارملائزیشن کمیٹی کے چیئرمین حمزہ خان کا کہنا ہے کہ فیفا کا بیان جس میں کہا گیا ہے کہ کرونا وائرس کہ دوران نارملائزیشن کمیٹی کی جانب سے ’حوصلہ افزا پیشرفت‘ کی گئی ہے، ان کاموں کی توثیق ہے جو ملک میں فٹبال کودرست راہ پر لانے ک لیے کیے جا رہے ہیں۔اپنے بیان میں فیفا نے کہاکہ اگر پی ایف ایف نارملائزیشن کمیٹی کے کام کو دیکھا جائے تو یہ کہا جا سکتا ہے کہ فیفا نے حوصلہ افزا پیشرفت ہوتے ہوے دیکھی ہے اور کمیٹی ایک مشکل صورت حال میں اپنے مینڈیٹ کو پورا کر رہی ہے۔پی ایف ایف نارملائزیشن کمیٹی کے چیئرمین حمزہ خان نے کہاکہ فیفا کا بیان پی ایف ایف نارملائزیشن کمیٹی کی ان کاوشوں کے لیے توثیق ہے جو وہ اپنے مینڈیٹ کے پاکستان میں فٹبال کو ترقے کی راہ پر لارہی ہے،اورہم اسی کام کو پورا کرنے کے لیے کوشاں ہیں۔ان کا مزید کہنا تھا کہ میں یہ بات دہرائونگا کہ ہم جلد سے جلد انتخابات کروانا چاہتے ہیں تاکہ پی ایف ایف منتخب نمائندوں کے سپرد کردی جائے۔چیئرپی ایف ایف نارملائزیشن کمیٹی نے کہا کہ کورونا وائرس کے پھیلنے ک باوجود، مختلف ذرایع سے آنے والی بے بنیاد اور غلط خبروں کے بر عکس، پی ایف ایف نارملائزیشن کمیٹی انتخابات جلد سے جلد کروانے کے لیے انتھک محنت کر رہی ہے۔ پی ایف ایف ھائوس کی سپردگی میں تاخیر، دونو گروہوں کے اکائونٹس کے حصول، سیکریٹریٹ کو صحیح شکل میں لاکے فٹبال کے مقابلوں اور ٹورز کا انتظام اور دیگر مسائل کے نارملائزیشن کمیٹی کو مشکلات کاسامنا ہے۔وباء سے منسلک خطرات کے ڈھلتے ہی انتخابات کی طرف تیزی سے پیش قدمی کی جائے گی۔صوبائی نارملائزیشن کمیٹیوں میں کی گئی تبدیلیوں کے متعلق حمزہ خان نے کہاکہ وہ ممبران جو مبینہ طور پر کسی ایک گروہ سے تعلق رکھتے ہیں، ہم نے پوری کوشش کی ہے کہ ایسے ممبران کا تبادلہ کر دیںیا ایسے ممبران کو برطرف کردیا جائے جو کسی بھی طرح سے فٹبال کے کسی گروپ سے منسلک ہوں۔ تمام فیصلے فیفا کی نگرانی میں کیے جاتے ہیں۔ چیئرمین نارملائزیشن کمیٹی نے کہا کہ فیفا کی تمام فنڈنگ کا آڈٹ کیا جاتا ہے اور تمام اخراجات سے پہلے فیفا سے منظوری طلب کی جاتی ہے۔ حمزہ خان نے کہاکہ وائرس کے پیش نظر پی ایف ایف نارملائزیشن کمیٹی نے اپنے افسران کی سلامتی کو یقینی بنانے ک لیے ان کو گھر سے اپنے فرائض سر انجام دینے کے ہدایت کی ہے۔حمزہ خان نے کہا کہ صحت فیفا کی ترجیح ہے اور اسی حوالے سے نارملائزیشن کمیٹی فیفا کے پارٹنرز ورلڈ ہیلتھ آرگنائزیشن کے ساتھ شراکت میں کورونا وائرس کا مقابلہ کرنے ک لیے ایک آگاہی پروگرام کاآغاز کر رہی ہے۔