پاکستان مخالف نعرے لگانے والوں کے ساتھ نہیں چل سکتے، چانڈیو

246

مشیر اطلاعات سندھ مولا بخش چانڈیوں کا کہنا کہ پاکستان کے خلاف نعرہ لگانےوالوں کےساتھ نہیں چل سکتے ہیں ۔ وزیر اعلی سندھ کھل کر ملک دشمنوں کی مذمت کی ہے۔

مشیر اطلاعات سندھ مولابخش چانڈیو کی سکھر  میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہنا تھا کہ متحدہ نے جو راستہ اختیار کیا ہے وہ ان کا فیصلہ ہے لیکن ملک کے مخالفت میں نعرے لگانے والوں کے ساتھ نہیں چلا جاسکتا ہے۔

مولا بخش چانڈیو کا کہنا تھا کہ نو منتخب میئر کو تمام قانونی سہولیات دی جائیں گی جبکہ ایم کیو ایم کے دفاتر ہم نہیں انکروچمنٹ والے توڑ رہے ہیں ۔

مشیر اطلاعات کا پرویز مشرف کے حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے کہنا تھا کہ مشرف عدالت اور عوام کا سامنا نہیں کرسکتے ہیں جبکہ  انکی جرات اور بہادری پر مزید تبصرہ نہیں کیا جا سکتا۔