امریکا میں نجی سطح پر ہتھیاروں کی فروخت میں نمایاں اضافہ ہو گیا۔
ا مریکی میڈیاکے مطابق ایف بی آئی کے مطابق قانونی طور پر ہتھیاروں کی خریداری سے قبل صارف کا پس منظر جانچنے کے لیے دی جانے والی درخواستوں میں 28 فیصد کا اضافہ ہوا ہے۔
رپوٹس کے مطابق اس رجحان میں اضافے کی نمایاں وجوہات میں دہشت گردانہ حملوں اور اندھا دھند فائرنگ کے واقعات سے خود کو تحفظ فراہم کرنا بھی شامل ہے۔ ساتھ ہی شہریوں کا خیال ہے کہ اگر ڈیموکریٹک رہنما ہلیری کلنٹن۔صدارتی انتخابات جیت گئیں تو ہتھیار رکھنے کے ملکی قوانین اور ضوابط کو سخت کیا جا سکتا ہے۔