ترکی ،کردش گروپ کے خلاف فوجی کارروائی،27 عسکریت پسند ہلاک 

257

ترکی کے جنوب مشرقی علاقے میں کیے گئے فضائی اور زمینی حملوں میں کالعدم عسکریت پسند تنظیم کردستان ورکرز پارٹی کے 27ارکان کو ہلاک کر دیا گیا ۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق ترک فوج کی طرف سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ ملک کے جنوب مشرقی علاقے میں کیے گئے فضائی اور زمینی حملوں میں کالعدم عسکریت پسند تنظیم کردستان ورکرز پارٹی کے 27 ارکان کو ہلاک کر دیا گیا ہے۔ علاوہ ازیں ہاکاری صوبے میں کی گئی فوجی کارروائی میں اس گروپ کے 30 افراد زخمی بھی ہوئے۔ ہاکاری صوبہ کرد اکثریتی علاقہ ہے۔ قبل ازیں ترک وزیر اعظم بن علی یلدرم نے کہا تھا کہ پی کے کے نے بم حملوں کا سلسلہ شروع کر کے قیام امن کے لیے سیاسی حل کا موقع گنوا دیا ہے۔