عمران خان عوام کی زندگی عذاب بنانے پر بضد ہیں، پرویز رشید

329

وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات پرویز رشید کا کہنا ہے کہ تحریک انصاف کی جانب سے نکالی جانے والی ریلی کے باعث آج شہر میں چار ارب روپے کا کاروبار معطل رہا۔ عمران خان عوام کی زندگی عذاب بنانے پر بضد ہیں۔

لاہور میں وفاقی وزیراطلاعات پرویز رشید کا  پریس کانفرنس کے دوران گفتگو کرتے ہوئے   پاکستان عوامی تحریک کی قصاص ریلی کے باعث راولپنڈی  میں میٹرو بس سروس معطل رہی جس سے 10 لاکھ روپے کا نقصان ہوا۔ انکا کہنا تھا کہ لاہور میں ریلی کے باعث  4 ارب روپے کا کاروبار نہیں ہوسکا جبکہ سیکیورٹی سمیت دیگر انتظامات پر 50 لاکھ روپے خرچ ہوئے۔

عمران خان پر تنقید کرتے ہوئے پرویز رشید کا کہنا تھا کہ کنٹینر پر پیزا اور برگر اگر عوام کیلیے بھی ہوتا تو اچھا ہوتا جبکہ پی ٹی آئی کے سربراہ کے پاس عوام کو تکلیف دینے کے علاوہ کچھ نہیں ہے۔

وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ جتنے لوگ کنٹینر کی چھت پر ہیں اتنے ہی نیچے ہیں جبکہ عوام اگر  ان کی جماعت کو ووٹ نہیں دیتے تو وہ عوام سے انتقام لینا شروع ہوگئے ہیں۔

پرویز رشید کا کہنا تھا کہ انتخاب کے ذریعے تبدیلی کو عمران خان تسلیم نہیں کرتے اور جس کام کیلیے انھیں منتخب نہیں کیا گیا وہ 3سال سے یہ سڑکوں پر کررہے ہیں جبکہ  عمران خان کو آمادہ کرنے کی کوشش کی گئی کہ احتجاج ایسی جگہ پر کریں جہاں روز مرہ کی زندگی متاثر نہ ہو لیکن وہ بضد رہے کہ سڑکوں پر آئیں گے اور عوام کی زندگی عذاب بنائیں گے۔