پشاور:ایرانی سرحد کی بندش ، کھجو ر کی قیمتوں میں 400روپے فی کلو اضافہ

112

پشاور (آن لائن)ایرانی سرحد کے بندش اور بین الاضلاعی ٹرانسپورٹ پر پابندی کے باعث پشاور میں مختلف درجوں کی کھجوروں کی قیمتوں میں 200 سے 400روپے فی کلو تک اضافہ ہو گیا ہے رمضان المبارک میں کھجوروں کا بحران پیدا ہونے کے امکانات بڑھ گئے ہیں سکھر سے کھجوروں کی سپلائی بھی بند ہو گئی ہے مارکیٹ میں تاجروں نے پرانے سٹاک کو نئی قیمتوں پر فروخت کرنا شروع کردیاہے ۔ انتظامیہ کجھورروں کی قیمتوں کی فروخت کے لیے کوئی پالیسی مرتب نہ کر سکی۔