شہریوں کوعالمی طرز کی سہولیات فراہم کریں گے،ارشد وہرہ

121

کراچی (اسٹا ف رپورٹر) کراچی بین الاقوامی شہر ہے اسکے رہنے والوں کو بین الاقوامی طرز کی سہولیات فراہم کرنے کا ارادہ رکھتے ہیں ان خیالات کا اظہار کراچی کے نو منتخب ڈپٹی مئیر ارشد وہرہ نے منصب سنبھالنے کے بعد بلدیہ وسطی ناظم آباد میں قائم شالیمار پارک کے دورے کے موقع پر کیا اس موقع پر چیئرمین بلدیہ وسطی ریحان ہاشمی،وائس چیئرمین سید شاکر علی ،رکن صوبائی اسمبلی ریحان ظفر ،میونسپل کمشنر محمد وسیم سومرو ، انفارمیشن آفیسر عالمگیر سیفی و دیگر متعلقہ افسران ،میڈیا کے نمائندوں کے علاوہ عوام کی بڑی تعداد بھی موجود تھی اس موقع پر ارشد وہرہ نے کہا کہ کراچی میں رہنے والے ہر شہری کو کراچی کو own کرنا پڑیگا تاکہ جلد از جلد کراچی کو دنیا کے صاف و شفاف شہر وں کی صف میں لایا جاسکے۔ انہوں نے کہا کہ نامساعد حالات، فنڈز کی کمی کا سامنا ہے لیکن عوام کی محبت بڑا سرمایہ ہے۔ انہوں نے کہا کہ بلدیاتی نمائندے در اصل عوام کے ہی نمائندے ہوتے ہیں اور بلدیاتی ادارے عوام کے لیے ہی قائم کیے جاتے ہیں اس لیے بلدیاتی نمائندوں اور عوام کا باہمی تعاون کراچی کی ترقی اور خوشحالی میں اہم کردار ادا کر سکتا ہے۔ دورے کے موقع پر ڈپٹی مئیر ارشد وہرہ نے جنریشن اسکول ناظم آباد کی جانب سے شجر کاری اور صفائی مہم کی ایکٹیوٹی پروگرام میں شرکت کی پروگرام کی انچارج اسما اعجاز نے ڈپٹی میئر کو پروگرام کے اغراض و مقاصد سے آگاہی فراہم کی۔ارشد وہرہ نے اسکول کے بچوں کی جانب سے کی جانے والی صفائی اور شجرکاری کی مہم کو سرہاتے ہوئے کہا کہ اپنے شہر کو سنوارنے کے لیے ہر شہری کو میدان عمل میں آنا ہوگا اس موقع پر چیئرمین بلدیہ وسطی ریحان ہاشمی نے کہا کہ بلدیہ وسطی کی انتظامیہ اس ضلع کو صفائی کے حوالے سے کراچی ہی کا نہیں پورے پاکستان کا مثالی ضلع بنانے کے لیے کوشاں ہے ریحان ہاشمی نے کہا کہ بلدیاتی قیادت عوام کو انکی دہلیز پر بلدیاتی سہو لیات کی فراہمی کو ممکن بنانے کے لیے اپنے تمام دستیاب وسائل کو بروئے کار لارہی ہے۔