الخدمت کا سندھ گورنمنٹ چلڈرن اسپتال کے ڈاکٹروں کیلئے حفاظتی لباس کا تحفہ

358

کراچی(اسٹاف رپورٹر)الخدمت کی جانب سے سندھ گورنمنٹ چلڈرن اسپتال شادمان ٹاؤن کے ڈاکٹروںوپیر میڈیکل اسٹاف کیلئے حفاظتی (PPE) کٹس کا تحفہ ایگز یکٹو ڈائریکٹراسپتال کرنل(ر) ڈاکٹرمشتاق احمد(ستارہ امتیاز )کے حوالے کیں۔

پیر کو الخدمت کے ڈائریکٹرریلیف Covid19قاضی سید صدر الدین اورامیر جماعت اسلامی ضلع وسطی منعم ظفر ،سیکرٹری جنرل انجم رفعت اللہ نے سندھ گورنمنٹ چلڈرن اسپتال کا دورہ کیا اوروہا ں کرنل (ر) ڈاکٹرمشتاق احمد (ستارہ امتیاز ) ملاقات کی اورانہیں الخدمت کی جانب سے ڈاکٹروں وطبی عملے کیلئے (PPE) کٹس کا تحفہ دیا ۔

قاضی سیدصدر الدین نے ڈاکٹر مشتاق احمد کو الخدمت کی کوروناریلیف کی کاوشوں سے متعلق آگا ہ کیا۔انہوں نے کہا کہ الخدمت وبا ءکے آغاز سے صحت کے شعبے میں بھرپورکام کر رہی ہے۔

اسپتالوں میں ڈاکٹروں وطبی عملے کی حفاظت کیلئے سامان کی ضرورت ہے جو ہم بطوراین جی اواپنے وسائل کے مطابق اسپتالوں کو فراہم کر رہے ہیں ۔

منعم ظفر نے کہا کہ ڈاکٹر زاورپیر امیڈیکل اسٹاف ہمارے فرنٹ لائن سپاہی ہیں ۔انہیں چاہیے کہ پیشہ ورانہ امور کی انجام دہی کیلئے احتیاط سے کام لیں۔

اس موقع پر کرنل (ر) ڈاکٹرمشتاق احمد نے الخدمت کی کاوشوں کی تعرف کی اور (PPE) کٹس کا تحفہ دینے پر شکریہ ادا کیا ۔قبل ازیں قاضی سید صدرالدین اور منعم ظفر کو اسپتال کاتفصیلی دورہ کروایا گیا ۔