الخدمت کاسندھ گورنمنٹ چلڈرن اسپتال کے ڈاکٹروں کیلیے حفاظتی لباس کاتحفہ

69

کراچی( پ ر) الخدمت کی جانب سے سندھ گورنمنٹ چلڈرن اسپتال شادمان ٹاؤن کے ڈاکٹروں و پیرا میڈیکل اسٹاف کیلیے حفاظتی (PPE) کٹس کا تحفہ ایگز یکٹو ڈائریکٹراسپتال کرنل (ر) ڈاکٹرمشتاق احمد (ستارہ امتیاز )کے حوالے کیاگیا۔پیر کو الخدمت کے ڈائریکٹرریلیف Covid19قاضی سید صدر الدین اور امیر جماعت اسلامی ضلع وسطی منعم ظفر ،سیکرٹری جنرل انجم رفعت اللہ نے سندھ گورنمنٹ چلڈرن اسپتال کا دورہ کیا اوروہا ں کرنل (ر) ڈاکٹر مشتاق احمد ستارہ امتیاز سے ملاقات کی اورانہیں الخدمت کی جانب سے ڈاکٹروں وطبی عملے کیلیے PPE کٹس کا تحفہ دیا ۔قاضی سیدصدر الدین نے ڈاکٹر مشتاق احمد کو الخدمت کی کوروناریلیف کی کاوشوں سے متعلق آگا ہ کیا۔انہوں نے کہا کہ الخدمت وبا ء کے آغاز سے صحت کے شعبے میں بھرپورکام کر رہی ہے۔ اسپتالوں میں ڈاکٹروں وطبی عملے کی حفاظت کیلیے سامان کی ضرورت ہے جو ہم بطوراین جی اواپنے وسائل کے مطابق اسپتالوں کو فراہم کر رہے ہیں۔ منعم ظفر نے کہا کہ ڈاکٹر زاورپیر امیڈیکل اسٹاف ہمارے فرنٹ لائن سپاہی ہیں۔ انہیں چاہیے کہ پیشہ ورانہ امور کی انجام دہی کیلیے احتیاط سے کام لیں ۔اس موقع پر کرنل (ر) ڈاکٹرمشتاق احمد نے الخدمت کی کاوشوں کی تعرف کی اور PPE کٹس کا تحفہ دینے پر شکریہ ادا کیا ۔قبل ازیں قاضی سید صدر الدین اور منعم ظفر کو اسپتال کاتفصیلی دورہ کروایا گیا۔