چیف ایگزیکٹو آفیسر حیسکو اسد اللہ کی ہدایات پر پورے حیسکو ریجن میں نادہندگان اور بجلی چوروں کے خلاف مہم جاری ہے

135

حیدر آباد (نمائندہ جسارت) چیف ایگزیکٹو آفیسر حیسکو اسد اللہ کی ہدایات پر پورے حیسکو ریجن میں نادہندگان اور بجلی چوروں کے خلاف مہم جاری ہے۔ اس سلسلے میںآج حیدرآباد سمیت پوری ریجن میں بجلی چوروں کے خلاف کاروائی کی گئیں کارروائیوں کے دوران680بجلی کے غیر قانونی کنڈا کنکشن منقطع ، 12 افراد کو مختلف تھانوں میں پولیس کے حوالے کردیا گیا۔ جبکہ ان افراد کے خلاف FIRدرج کرانے اور قانونی کاروائی کے لیے متعلقہ تھانوں میں لیٹر جمع کرائے گئے ہیں۔ اس کے علاوہ 200نادہند گان کے بجلی کے کنکشن منقطع کیے گئے ہیں اور نادہندگان سے 07 لاکھ 90 ہزار روپے کے واجبات کی وصولی بھی کی گئی ہے۔واضح رہے کہ حیسکو چیف اسد اللہ نے تمام افسران کو واضح احکمات دیے ہیں کہ بجلی چوروں کے خلاف نئے مروجہ قانون کے تحت حیسکو کی خصوصی ٹیمیں کی پولیس کی مدد سے کاروائیاں مزید تیز کی جائیں۔ گھر گھر جاکر چیکنگ کی جائے۔ بجلی کی چوری قطعاََ قبول نہیں ۔اس برائی کو ختم کرنے کے لیے آپریشن تیر کریں۔بجلی چوروں کا خاتمہ کریں ،ملوث افراد کے خلاف مکمل قانونی کاروائی عمل میں لائیں غفلت برتنے والے افسر کو حیسکو سے نکال دیں گے ۔ اس سلسلے میں مزید کاروائیاں جاری ہیں۔ واضح رہے کہ حیسکو ایک کمرشل ادارہ ہے اور اس وقت حیسکو کے ٹوٹل 64ارب35کروڑ11لاکھ روپے کے واجبات ہیں۔ وفاقی اداروں پر 02 ارب 21 کروڑ 36 لاکھ اور صوبائی اداروں پر30 ارب 30 کروڑ 06لاکھ جبکہ نجی صارفین پر31 ارب 83 کروڑ کے 69لاکھ روپے کے و اجبات ہیں۔جس کی وصولی کے لیے نئے مروجہ قانون کے تحت گھرگھر جاکر ادائیگی چیک کی جارہی ہیں ۔ لہٰذا تمام صارفین اپنے ذمے حیسکو کے واجبات فوری طور پر ادا کریں ۔بصورت و دیگر ان کے خلاف نئے ترمیمی قانون کے تحت کاروائیاں عمل میں لائی جائینگی۔ بجلی کی غیر ضروری چراغاں سے گریز کریں۔انتہائی کھپت کے اوقات میں بجلی کا کم استعمال کریں تا کہ بجلی کی بلاتعطل فراہمی کو یقینی بنایا جاسکے۔