امریکا میں نرسز نے محکمہ صحت اور اسپتالوں کے خلاف مقدمہ کردیا

198

امریکا کے سب سے زیادہ آبادی والے شہر نیویارک میں نرسز نے طبی عملے کو حفاظتی سامان فراہم نہ کرنے پر امریکی محکمہ صحت اور دو ہسپتالوں کے خلاف عدالت میں کیس دائر کردیا ہے۔

غیر ملکی خببرساں ادارے کے مطابق نیویارک میں 9500 سے زائد نرسز کوروناوائرس کا شکار ہیں جبکہ 11 کی اموات ہوچکی ہے۔ نیویار کے مختلف ہسپتالوں میں کام کرنے والی متعدد نررسز نے سڑکوں پر احتجاج کیا ہے اور محکمہ صحت اور 2 ہسپتالوں پر طبی عملے بالخصوص نرسنگ کے شعبے سے تعلق رکھنے والے عملے کو حفاظتی سامان فراہم نہ کرنے الزام عائد کیا ہے۔

مظاہرین نے پلے کارڈ اٹھائے ہوئے تھے جس میں حکومت، محکمہ صحت اور ہسپتالوں پر شدید تنقید کی گئی تھی۔ ایک نرس نے پلے کارڈ اٹھائے رکھا تھا جس میں لکھا تھا کہ بغیر ہتھیاروں کے جنگ پر مت بھیجو۔

احتجاج کرنے والی نرسز میں سے ایک نے میڈیا نمائندے سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ کوروناوائرس کے مریضوں سے نرسز کا تعلق براہِ راست ہوتا ہے۔ میڈیکل عملے کی حفاظت حکومت کی اولین ترجیح ہونی چاہیے اور انہیں حفاظتی سامان مہیا کرنا چاہیے۔

نرسز کا کہنا تھا کہ حفاظتی گائون اور دیگر سامان کی کمی کے باعث ہم کوڑے دان میں استعمال ہونے والے بیگز پہننے پر مجبور ہیں۔