کورونا وبا میںڈاکٹرز ہمارے فرنٹ لائن سپاہی ہیں،عنایت اللہ خان

77

پشاور (وقائع نگار خصوصی) نائب امیر جماعت اسلامی وممبرصوبائی اسمبلی خیبرپختونخوا عنایت اللہ خان نے کہاہے کہ کورونا وبا میںڈاکٹرز ہمارے فرنٹ لائن سپاہی ہے ڈاکٹرز نے اپنی جانوں کو خطرے میں ڈال کر عوام کی خدمت کررہے ہیں اس کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں ۔ برائول کیٹیگری ڈی اسپتال کے بہتری اور سامان کے خریداری کے لیے ایک کروڑ روپے منظور کیے ہیں ۔جماعت اسلامی داکٹرز ،پولیس ، انتظامیہ، فوج او ر کورونا وائرس کے خلاف اس جنگ میں جو کوئی بھی فرنٹ لائن پر کام کر رہا ہے اس کو خراج تحسین پیش کرتی ہے ۔ ملک میں کورونا مریضوں کی تعداد دن بدن سنگین ہوتی جارہی ہے۔ عوام خوفزدہ نہ ہوں۔ بد قسمتی سے کہنا پڑتا ہے کہ حکومت نے اپنی نا اہلی اور ناقص حکمت عملی کے باعث عوام کو شدید مایوس کیا ہے۔انہوںنے کہاکہ حکومت معاشرتی تحفظ فراہم کرنے میں بری طرح ناکام ہوچکی ہے۔ لاک ڈائون کے باعث روزگار مکمل طور پر ختم ہو کر رہ گیا ہے۔ مزدوروں کے گھروں میں نوبت فاقوں تک پہنچ چکی ہے۔ حکومتی امداد صرف اور صرف کاغذوں تک محدود ہے۔ اسپتالوں میں حفاظتی کٹس کا فقدان ہے۔ حکومت ڈاکٹرز اور پیرا میڈیکل اسٹاف کو حفاظتی کٹس مہیا کرنے کے بجائے تشدد پر اتر آئی ہے جس کی جتنی بھی مذمت کی جائے کم ہے۔ انہوں نے کہا کہ فوج ،ڈاکٹرز ، نرسز، پولیس اور صحافی کورونا کے خلاف فرنٹ لائن پر ہیں۔ قوم ان کو سلام پیش کرتی ہے۔ ہمیں بحیثیت قوم اتحاد و یکجہتی کا مظاہرہ کرتے ہوئے کورونا سے جیتنا ہوگا۔ قوم پر مشکل وقت ہے۔