کورونا وائرس: بائیکیا نے نیا فیچر متعارف کرادیا

478

کراچی: کورونا وائرس کے پیش نظر پاکستان کی رائیڈنگ و ڈیلیوری سروس بائیکیا نے نیا فیچر متعارف کرادیا۔

تفصیلات کے مطابق کورونا وائرس کے پھیلاؤ کو روکنے کیلئے حکومت کی جانب سے صرف ڈیلیوری آئٹمز کی اجازت ہے جس کے باعث بائیکیا سروس کا استعمال پہلے سے زیادہ بڑھ گیا ہےایسے میں بائیکیا کمپنی نے ایپ میں نیافیچر متعارف کرایا ہے  اس ایپ کے ذریعے رائیڈر کا “باڈی ٹیمپریچر “یعنی جسمانی درجہ حرارت ٹریک کیا جاسکے گا۔

بائیکیا کمپنی کا مزید کہنا ہے کہ  نئے فیچر سے رائیڈر کو اگر بخار ہو تو ٹریک کیا جاسکتا ہےجس سے صارفین بھی آگاہ رہیں گے،سسٹم انتہائی آسان اور سادہ ہے، جب بھی رائیڈر آرڈر لے رہا ہوگا اس کے جسم کا درجہ حرارت ٹریک کرلیا جائے گا جس کے بعد اگر  درجہ حرارت اچھی علامت ظاہر نہیں کر رہا ہوگا تو سسٹم بلاک ہوجائے گا۔

 کمپنی نے دعویٰ کیا ہے کہ ا س حفاظتی اقدام سے  رائیڈرز اورصارف دونوں ہی محفوظ رہ سکیں گے۔