سال 2020 سے متعلق “بابا وانگا “کی پیشگوئی درست

1024

بلغارین نجومی “بابا وانگا” کی موجودہ دور کی کئی پیشن گوئیاں من وعن درست ثابٹ ہوئیں ہیں جس میں برطانیہ کا یورپی یونین سے الگ ہونا، نائن الیون کےسانحے و دیگرشامل ہیں۔ 2020ء کےمتعلق ان کی ایک اور پیش گوئی سچ ثابت ہوتی نظرآرہی ہے۔

برطانوی خبررساں ادارے”ڈیلی اسٹار”کے مطابق باباوانگا نے پیش گوئی کی تھی کہ 2020ء میں یورپ شدید معاشی بحران اور کساد بازاری کی لپیٹ میں آئےگا اور اس کا وجود خاتمے کے قریب پہنچ جائےگا۔

کورونا وائرس کی وجہ سے پیدا ہونےوالی معاشی صورتحال کے تناظر میں باباوانگا کی پیش گوئی کودیکھا جائے تودرست ثابت ہوتی نظرآرہی ہے۔

دوسری جانب معاشی ماہرین فرانس، جرمنی، اٹلی اور دیگر یورپی ممالک میں شدید کساد بازاری کا عندیہ دے رہے ہیں۔ 2020ء کی پہلی سہ ماہی میں فرانسیسی معیشت میں 6 فیصد کمی آئی ہے جس کے ساتھ وہ کساد بازاری میں داخل ہوگئی ہےجو 1945ء کے بعدکی بدترین کساد بازاری ہے۔

اعدادوشمار بینک آف فرانس نے جاری کیےدیگر یورپی ممالک سےبھی ایسے ہی اعداوشمار سامنےآرہے ہیں، چنانچہ اس تناظر میں بابا وانگا کی یہ پیش گوئی بھی درست ثابت ہوتی نظرآرہی ہے۔

اپنی پیش گوئی میں بابا وانگا کا کہنا تھا کہ 2020ءمیں یورپ کو معاشی بحران اور کساد بازاری کےساتھ کئی دیگر بڑے مسائل کا سامنا کرنا پڑے گا اور یہ براعظم بےکار زمین بن کر رہ جائے گا اور لگ بھگ ہر طرح کی زندگی یہاں ختم ہو جائےگی۔