ڈھاکا(جسارت نیوز)میرقاسم علی کے بیٹے میر احمد بن قاسم کوبنگلادیشی فورسزنے اگست میں مبینہ طورپر حراست میں لے کرغائب
کردیاہے، وہ اپنے والد کی لیگل ٹیم کا حصہ تھے اوراپنے والد کی سزائے موت کو مسلسل تنقید کا نشانہ بنارہے تھے، واضح رہے جماعت اسلامی بنگلادیش کے درجنوں رہنماؤں کے بیٹوں کو اغواکرنے کے واقعات سامنے آچکے ہیں جس پرانسانی حقوق کی تنظیموں نے تحقیقات کا مطالبہ بھی کیا ہے۔