عالمی قوتیں مقبوضہ کشمیر کے لیے آواز اٹھائیں‘یوسف رضا گیلانی

84

ملتان( آن لائن ) سابق وزیراعظم یوسف رضاگیلانی نے کہا ہے کہ مقبوضہ کشمیر پاکستان کا حصہ ہے ، جب میں وزیراعظم تھا تو میں نے بھارتی وزیراعظم من موہن سنگھ سے کہا تھا کہ ہم کشمیر
سمیت تمام ایشوز پر بات کرنا چاہتے ہیں اور ہمارا آج بھی موقف یہی ہے کہ ہم کشمیریوں کی جدوجہد کی حمایت کرتے ہیں اور بین الاقوامی قوتوں سے مطالبہ کرتے ہیں کہ کشمیر میں ہونے والے مظالم پر خاموشی کے بجائے آواز اٹھائیں اور بھارت پاکستان خصوصاً بلوچستان میں مداخلت بند کرے ۔ان خیالات کااظہار انہوں نے ہفتے کو ملتان میں جنوبی پنجاب کے وکلاء کی تنظیم نو کے کنونشن کے موقع پر وکلاء سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔ یوسف رضاگیلانی نے کہا کہ وکلاء نے پاکستان بنایا تھا اور وکلاء ہی پاکستان بچائینگے انہوں نے کہا کہ ملک کو درپیش چیلنجز کا سامنا ہے انہوں نے کہا کہ آج ملک میں جو لولی لنگڑی جمہوریت ہے وہ بے نظیر بھٹو کی مرہون منت ہے یہی ہمارا منشور تھا جو جاری رہے گا اختلاف رائے جمہوریت کا حسن ہوتا ہے اور وکلاء کنونشن میں دوستوں نے جو اختلاف رائے کیا ہے یہ بھی ہماری پارٹی کاحسن ہے انہوں نے کہا کہ آج حکومت بچی ہوئی ہے وہ صرف 58ٹو بی کے خاتمے کے باعث موجود ہے۔