ازبکستان کے صدر اسلام کریموف آبائی شہر ثمر قندمیں سپرد خاک

145

نیویارک، ثمر قند (آن لائن،اے پی پی) ازبکستان کے مرد آہن اورصدر اسلام کریموف کو سپرد خاک کر دیا گیا۔ ہفتہ کو ذرائع ابلاغ کی رپورٹس کے مطابق اس موقع پر سیکورٹی کے سخت انتظامات کیے
گئے تھے ۔ ازبکستان کے صدر اسلام کریموف دماغ کی شریا ن پھٹنے کے باعث انتقال کر گئے تھے‘ ان کی78 سا ل تھی‘ وسطی ایشیا کے ملک ازبکستان میں 27 سال تک صدارت کے فرائض سرانجام دینے والے اسلام کرموف کی تدفین ا ن کے آبائی شہر ثمرقند میں کی گئی۔دوسری جانب اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل بان کی مون نے ازبکستان کے صدر اسلام کریموف کے انتقال پر گہرے رنج وغم کا اظہار کیا ہے ۔ غیر ملکی خبررساں ادارے کے مطابق بان کی مون نے اپنے تعزیتی بیان میں کہا ہے کہ صدر اسلام کریموف نے ازبکستان اور اقوام متحدہ کے درمیان تعلقات کے فروغ کے علاوہ علاقائی و امن واستحکام میں بھی انتہائی اہم کردار ادا کیا۔انہوں نے مزید کہا کہ امریکا اور اقوام متحدہ آئندہ بھی ازبک عوام کے ساتھ قریبی تعاون جاری رکھے گی۔