ارکان پارلیمنٹ کی دنیا میں بھارتی مظالم کی تشہیر خوش آئند ہے ، سردار مسعود

149

اسلام آباد (آن لائن) صدر آزاد جموں و کشمیر سردار محمد مسعود خان نے قائمہ کمیٹی برائے خارجہ امور کے چیئر میں اویس احمد خان لغاری سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ وزیراعظم پاکستان کی طرف سے دنیا کے اہم دارلحکومتوں میں ایلچی بھیجنے کا فیصلہ خوش آئند
ہے، دنیا کے تقریباً ہر ملک میں پاکستانی سفیر اور سفارتی حکام موجود ہیں لیکن ارکان پارلیمنٹ کا وہاں جا کر ان کے ممبران پارلیمنٹ صدر یا وزیراعظم اور تھنک ٹینک سے ملنا اور مسئلہ کشمیر پر آواز بلند کرنے کے بہت ہی مثبت اثرات مرتب ہوں گے، سردار مسعود خان نے کہا کہ پاکستان کی پارلیمنٹ، 20 کروڑ عوام اور مسلح افواج کشمیریوں کے پشتبان ہیں، ہم کمزور نہیں۔ پاکستان کے تمام اداروں اور سیاسی قیادت میں بے پناہ جذبہ موجود ہے کہ ہم کشمیر کو آزاد کروائیں گے۔ صدر آزاد کشمیر نے کہا کہ مسئلہ کشمیر پاکستان کی خارجہ پالیسی کا بنیادی ستون ہے۔ دنیا کے بیشتر ممالک کے ساتھ ہمارے تعلقات اسی مسئلے کی بنیار پر استور ہیں۔