موسمیاتی تبدیلی‘ امریکااور چین تاریخی معاہدے میں شامل

172

بیجنگ (انٹرنیشنل ڈیسک)امریکا اور چین گزشتہ سال اقوام متحدہ کے زیر اہتمام کانفرنس میں طے شدہ تاریخی موسمیاتی تبدیلی معاہدے میں شامل ہوگئے ہیں۔ اس موقع پر امریکی صدر اوباما نے کہا ہے کہ کرۂ ارض کو بچانے کے لیے تعاون ہی واحد موقع ہے اوباما اور ان کے چینی ہم منصب شی جن پنگ نے عالمی اقتصادی کانفرنس کے موقع پر معاہدے کی دستاویزات اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل بان کی مون کے حوالے کیں۔ ان میں امریکا اور چین کی جانب سے اس امر کی تصدیق کی گئی ہے کہ انھوں نے پیرس معاہدے میں شمولیت کے لیے ضروری اقدامات کر لیے ہیں۔ معاہدے میں ہر ملک کے لیے کاربن کے اخراج پر قابو پانے کے لیے اہداف مقرر کیے گئے تھے۔