موٹر سائیکلز کی ملکی پیداوار میں اضافہ

220

گزشتہ مالی سال 2015-16 ء کے دوران موٹر سائیکلز کی ملکی پیداوار میں 16.54 فیصد کا اضافہ ہوا ہے۔

ادارہ برائے شماریات پاکستان (پی بی ایس) کی رپورٹ کے م طابق گزشتہ مالی سال میں جولائی تا جون 2015-16 ء کے دوران 20 لاکھ 71 ہزار 123 موٹر سائیکلوں کی پیداوار حاصل ہوئی تھی جبکہ اس گزشتہ مالی سال کے دوران ملک میں تیار کردہ موٹر سائیکلز کی پیداوار 17 لاکھ 77 ہزار 251 یونٹس ریکارڈ کی گئی تھی۔

اسطرح مالی سال 2014-15 ء کے مقابلہ میں گزشتہ مالی سال کے دوران موٹر سائیکلوں کی ملکی پیداوار میں 16فیصد سے زائد کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔