اسلام آباد میں جماعت اسلامی بنگلہ دیش کے رہنما میرقاسم علی کی غائبانہ نمازجنازہ ادا کردی گئی۔ غائبانہ نمازہ جنازکی امامت امیر جماعت اسلامی پاکستان سینیٹر سراج الحق نے کی۔
اتوار کے روز جماعت اسلامی پاکستان سینیٹر سراج الحق نے جماعت اسلامی بنگلہ دیش کے شہید رہنما میر قاسم علی کی غائبانہ نمازہ جنازہ ادا کی جس کی امامت امیر جماعت اسلامی پاکستان سینیٹر سراج الحق نے کی۔
نمازہ جنازہ کے بعد بعد اپنے خطاب میں سینیٹر سراج الحق کا کہناتھا کہ میر قاسم علی نے 1971 میں پاکستان کا سا تھ دیا تھا اور اس ہی وجہ سے انکو پھانسی دی گئی جس طرح پہلے جماعت اسلامی کے دیگر رہنماؤں کو بنگلہ دیش میں پھانسی دی گئی۔
سینیٹر سراج الحق کا کہناتھا کہ میرقاسم کو گزشتہ روز پھانسی دی گئی جب ان کی ملاقات ان کے خاندان سے کرائی گئی تو وہ مطمئن تھے اور انہوں نے بنگلہ دیش کے صدر سےرحم کی اپیل کرنے سے انکار کردیا تھا۔